پی ٹی آئی لانگ مارچ،کنٹینر کے زد میں آکر نجی ٹی وی چینل کی خاتون رپورٹر جاں بحق
bbc news urdu نے Sunday، 30 October 2022 کو شائع کیا.
سادھوکی: پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران عمران خان کے کنٹینر کے زد میں آکر خاتون رپورٹر جاں بحق ہوگئیں۔ سادھوکی کے قریب نجی ٹی وی چینل کی خاتون رپورٹر لانگ مارچ کی کوریج کے لیے موجود تھیں کہ اس دوران وہ دھکا لگنے سے کنٹرینر کے نیچے گئیں اور ٹرک ان پر چڑھ گیا۔ حادثے میں ایک شہری بھی شدید زخمی ہے۔ صدر نعیم چہرے اور سر پر لگنے والی چوٹ کے باعث موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں جس کے بعد اُن کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ واقعے کے بعد پی ٹی آئی قیادت نے کنٹرینر کو اُسی مقام پر روک دیا اور کارکنان کو پیغام دیا کہ وہ کنٹرینر کے قریب نہ آئیں اور دھکم پیل سے گریز کریں۔ عمران خان نے واقعے پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔
ٹیگز:-







































Visit Today : 209
Visit Yesterday : 531
This Month : 5186
This Year : 68905
Total Visit : 173893
Hits Today : 1900
Total Hits : 955569
Who's Online : 5























