وزیر داخلہ نے علی امین گنڈا پور کی ’آڈیو‘ جاری کردی، لانگ مارچ میں خونریزی کا دعویٰ
اسلام آباد: وزیر داخلہ رانا ثنا نے پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور کی مبینہ آڈیو پریس کانفرنس میں پیش کردی اور دعوی کیا ہے کہ پی ٹی آئی لانگ مارچ میں خونریزی چاہتی ہے، جس کے ہمارے پاس ثبوت ہیں، اگر ہمت ہے تو اس آڈیو کو جھوٹا ثابت کرکے دکھائیں۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ پی ٹی آئی لانگ مارچ میں لاشیں بچھانے کا پروگرام بنارہی ہے تاکہ حکومت پر الزام آئے، ان کے جتھوں کے جتھے اسلحہ لے کر مارچ میں آرہے ہیں، ان کا مقصد اسلام آباد میں انتشار پھیلانا ہے جس کے ہمارے پاس ثبوت موجود ہیں لیکن ہم کسی کو بھی اسلام آباد کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔انہوں نے پریس کانفرنس میں ایک آڈیو پیش کی جسے مبینہ طور پر پی ٹی آئی کے رہنما علی امین گنڈا اور نامعلوم شخص کے درمیان بات چیت کا نام دیا گیا۔ آڈیو میں علی امین گنڈا پور کسی شخص سے اسلحہ اور بندے لانے کے حوالے سے بات کررہے ہیں۔







































Visit Today : 209
Visit Yesterday : 531
This Month : 5186
This Year : 68905
Total Visit : 173893
Hits Today : 1899
Total Hits : 955569
Who's Online : 5























