ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر بہاولنگر کی زیر نگرانی سکولوں،بس اڈہ جات،طلبہ،کمرشل ڈرائیور حضرات کو سموگ اور تیز رفتاری کے معتلق آگاہی
بہاولنگر : ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب راؤ عبدالکریم کے احکامات کی روشنی میں اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر فیصل گلزار کی خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر بہاولنگر کی زیر نگرانی ٹریفک ایجوکیشن یونٹ بھاولنگر کے زیر اہتمام مختلف سکولوں،بس اڈہ جات،طلبہ،کمرشل ڈرائیور حضرات کو سموگ اور تیز رفتاری کے معتلق آگاہی سیمینار اور ٹریفک قوانین کے معتلق لیکچر دئیے جارہے ہیں۔ٹریفک ایجوکیشن آفیسر اعظم وٹو نے بتایا کہ ٹریفک آگاہی مہم پورے ضلع میں جاری ہے۔جبکہ سرکل ڈاہرانوالہ ٹریفک پولیس انچارج چوہدری محمد ادریس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ آگاہی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔جس کے حوالے سے شہر کے مختلف چوک چوراہوں پر فلیکسز بھی آویزاں کر دی گئی ہیں جس میں ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کی آفادیت کے بارے میں بیان ہے۔اور کم عمر ڈرائیوران تیز رفتاری ،اوور لوڈنگ ،موبائل فون کے استعمال اور ون وے کی خلاف ورزی سے منع کیا گیا ہے ۔قانون شکنی اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔آگاہی مہم ٹریفک پولیس سرکل ڈاہرانوالہ کی جانب سے شہر بھر میں زور و شور سے جاری ہے۔انچارج ٹریفک پولیس ڈاہرانوالہ چوہدری محمد ادریس ASI نے بتایا کہ ٹریفک پولیس افسران بالا کے احکامات کی روشنی میں آگاہی مہم جاری رکھے ہوئے ہیں۔تاکہ عوام کو دھند اور سردی میں سفری مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے







































Visit Today : 209
Visit Yesterday : 531
This Month : 5186
This Year : 68905
Total Visit : 173893
Hits Today : 1887
Total Hits : 955556
Who's Online : 5























