ڈیرہ غازی خان (مظہر خان چانڈیہ ) ریجنل پبلک ریلیشن آفیسر ممتاز حسین سب انسپکٹر نے بتایا کہ ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ہائی وے پٹرول کی طرف سے موصول ہونے والے احکامات کے مطابق ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول ڈیرہ غازی خان چوہدری محمد شریف کی ہدایت پر موبائل ایجوکیشن یونٹ نے طلباء، ڈرائیورز اور دوسری عوام الناس کو لیکچر کے ذریعے بتایا کہ پٹرولنگ پولیس کا کام ہائی ویز پر گشت کرنا اور مصیبت میں پھنسے مسافروں کی مدد کرنے کے ساتھ ساتھ ہائی ویز پر ہونے والے جرائم کی بیخ کنی کرنا ہے اس سلسلے میں پٹرولنگ پولیس کا باقاعدہ ہیلپ لائن نمبر 1124 فعال ہے، پورے پنجاب میں ہائی ویز پر کسی بھی پریشانی کی صورت میں ہیلپ لائن 1124 بغیر کسی چارجز کے ملا کر پٹرولنگ پولیس سے مدد طلب کی جا سکتی ہے، لوگوں کو تعلیم دی گئی کہ ہیلپ لائن نمبر 1124 تمام عوام الناس کو یاد ہونا چاہئیے خصوصی طور پر ڈرائیور حضرات اور روزانہ کی بنیاد پر سفر کرنے والے مسافر اس ہیلپ نمبر کو یاد رکھیں اور پریشانی کی صورت میں اس سے استفادہ حاصل کریں۔ موبائل ایجوکیشن یونٹ ٹیم نےکہا کہ پٹرولنگ پولیس ہائی ویز پر 24 گھنٹے موجود ہے کسی بھی پریشانی کی صورت میں ہیلپ لائن 1124 ملائیں پٹرولنگ پولیس کم سے کم وقت میں آپ کے پاس ہو گی اور آپ کی ہر ممکن مدد کی جائے گی