اسلام آباد: وزیراعظم  شہباز شریف نے لانگ مارچ سے متعلق بات چیت کرنے کیلئے وفاقی کابینہ کی کمیٹی تشکیل دے دی ہے ۔  وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ہم جمہوری لوگ ہیں اور بات چیت کے لیے تیار ہیں لیکن کسی کو قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیں گے،  وزیر اعظم نے مزید کہا کہ اگرلانگ مارچ سے متعلق کسی نے بات کرنی ہے تو کمیٹی سے کی جائے گی۔ رپورٹ کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کی سربراہی میں بنائی جانے والی کمیٹی میں 9  ارکان شامل ہیں، کمیٹی میں ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق، قمر زمان کائرہ، خالد مقبول صدیقی، میاں افتخار، مولانا اسعد اور مریم اورنگزیب بھی شامل  ہیں جب کہ کمیٹی لانگ مارچ سے متعلق امن وامان قائم رکھنے اور سیاسی بات چیت کے لیے  قائم کی گئی ہے۔