رشی سونک برطانیہ کےنئے وزیراعظم مقرر
لندن:برطانیہ کے بادشاہ شاہ چارلس سوم نے رشی سونک کو ملک کا نیا وزیراعظم مقرر کردیا۔ بکنگھم پیلس کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ شاہ چارلس سوم نے رشی سونک کو برطانیہ کا نیا وزیراعظم مقررکردیا ہے۔ وزیراعظم مقرر کئے جانے کے بعد ٹین ڈاؤننگ سٹریٹ پر اپنے پہلے خطاب میں رشی سونک نے سابقہ وزیراعظم لزٹرس کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ کو اس وقت بڑے معاشی بحران کا سامنا ہے جس وجہ سے انہیں وزیراعظم کے دفترکیلئے چنا گیا ہے تاکہ وہ سابقہ حکومت کی غلطیوں کو سدھار سکیں۔نومنتخب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ لز ٹرس نے تبدیلی کیلئے انتھک محنت کی لیکن ان سے کچھ غلطیاں ہوئیں۔ رشی سونک نے کہا کہ وہ بورس جانسن کے بطور وزیراعظم لئے گئے زبردست اقدامات پر ہمیشہ ان کے شکر گزار رہیں گے، اب ان کی حکومت ہر سطح پر دیانتداری، پروفیشنلزم اور احتساب نظر آئے گا۔







































Visit Today : 209
Visit Yesterday : 531
This Month : 5186
This Year : 68905
Total Visit : 173893
Hits Today : 1893
Total Hits : 955562
Who's Online : 5























