ملتان (صفدربخاری سے) پاک سرزمین پارٹی کے ممبر نیشنل کونسل وصدر جنوبی پنجاب کرامت علی شیخ نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت ملک کی بائیس کروڑ سے زائد غریب عوام کو ریلیف دینے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے نہ ہی بجلی کے بھاری بھرکم بلوں میں کمی کی گئی ہے اور نہ ہی اشیائے خورد و نوش وصرف کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے جس کی وجہ سے غریب شہری دووقت کی روٹی کو محتاج ہو کر رہ گئے ہیں بڑھتی ہوئی معاشی بدحالی نے سفید پوش طبقہ کا بھرم بھی ختم کر کے رکھ دیا ہے یہی وجہ ہے کہ اب عوام جلد از جلد عام انتخابات کا مطالبہ کر رہے ہیں تاکہ جو بھی کامیاب ہو کر آ ئے وہ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے حقیقی معنوں میں اقدامات کو یقینی بنائے کیونکہ سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے آ ج معاشی عدم استحکام کی فضا موجود ہے ملکی تاریخ میں ایسی معاشی بدحالی کی کہیں مثال نہیں ملتی پی ایس پی ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں کارکنوں کو متحرک کرنے کے لیے جلد ورکرز کنونشن کا انعقاد کرے گی جس میں آ ئند ہ عام انتخابات کے حوالے سے حکمت عملی کا اعلان کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ افسوسناک بات یہ ہے کہ متاثرین سیلاب زدگان کی بحالی اور ان کی مالی امداد کے لیے حکومتی اعلانات ریت کا ڈھیر ثابت ہوئے ہیں جس کی وجہ سے متاثرین سیلاب زدگان چاہے وہ سندھ یا کے پی کے اور بلوچستان کے ہوں یا جنوبی پنجاب کے اضلاع سے تعلق رکھنے والے ہوں وہ بے یارو مددگار پڑے ہوئے ہیں اور ان کی بحالی کے لیے آ نے والی امداد نہ جانے کہاں استعمال کی جا رہی ہے تاہم پی ایس پی سندھ سمیت جنوبی پنجاب کے اضلاع میں متاثرین سیلاب زدگان کی امداد کے لیے حقیقی معنوں میں کوشاں ہے ۔