نااہلی کا یہ سلسلہ ختم ہونا چاہیے، مولانا فضل الرحمان
www.bbcnewshd.com نے Saturday، 22 October 2022 کو شائع کیا.
اسلام آباد: حکومتی اتحاد پی ڈی ایم نے توشہ خانہ کیس کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے عام انتخابات وقت پر کروانے پر ایک بار پھر اتفاق کیا جبکہ مولانا فضل الرحمان نے یہ بھی کہا کہ نااہلی کا یہ سلسلہ ختم ہونا چاہیے اورسیاست دانوں کو سیاست میں ایک دوسرے کا مقابلہ کرنا چاہیے۔پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس مولانا فضل الرحمان کی صدارت ہوا، جس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری توشہ خانہ ریفرنس کے فیصلے اور مستقبل کی سیاسی صورت حال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آج کا دن اس لحاظ سے بابرکت ہے کہ پہلے قوم کو ایک بڑے فتنے سے نجات ملی اور پھر فیٹف کے گرے لسٹ سے پاکستان نکل گیا۔
ٹیگز:-







































Visit Today : 209
Visit Yesterday : 531
This Month : 5186
This Year : 68905
Total Visit : 173893
Hits Today : 1913
Total Hits : 955582
Who's Online : 6























