عمران خان کی حکومت کو عام انتخابات کے لیے آخری مہلت
www.bbcnewshd.com نے Monday، 17 October 2022 کو شائع کیا.
اسلام آباد: پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے حکومت کو عام انتخابات کے لیے چند دن کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا ہے کہ آزادی مارچ اکتوبر سے آگے نہیں جائے گا، اگر ایک بار عوام سڑکوں پر نکل آئے اس بات کی کوئی ضمانت نہیں کہ نتیجہ کیا نکلے گا۔عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی سینئر قیادت کا اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں لانگ مارچ کی تاریخ پر حتمی مشاورت ہوئی، ضمنی انتخابات کے نتائج کی ابتدائی رپورٹ کا بھی جائزہ لیا گیا ساتھ ہی ملک بھر میں ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کی کامیابی پر اظہارِ تشکر کیا گیا۔ چیئرمین تحریک انصاف کی جانب سے حلقوں کی سطح پر عوام کو انتخاب کیلئے متحرک کرنے پر کارکنان اور ذمہ داران کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
ٹیگز:-







































Visit Today : 209
Visit Yesterday : 531
This Month : 5186
This Year : 68905
Total Visit : 173893
Hits Today : 1893
Total Hits : 955562
Who's Online : 5























