شکیرا کا ایرانی خواتین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
کولمبیا: مشہور کولمبین گلوکارہ شکیرا نے ایرانی خواتین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کردیا ہے۔شکیرا نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ پر 22 سالہ مہسا امینی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ایرانی خواتین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔شکیرا نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’میں مہسا امینی کے خاندان، ایران کی خواتین اور اسکول کی طالبات اور ان تمام لوگوں کے ساتھ ہوں جو آزادیٔ اظہار کے لیے لڑ رہے ہیں‘۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ مکمل حجاب نہ کرنے پر تہران پولیس نے 22 سالہ مہسا امینی کو حراست میں لے کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ کومہ میں چلی گئی، دوران علاج نوجوان لڑکی زندگی کی بازی ہار گئی جس کے خلاف ایران میں 25 روز سے مظاہرے جاری ہیں۔ایسے میں شکیرا اور پریانکا چوپڑا جیسی نامور شوبز شخصیات نے بھی ایرانی خواتین کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے ان سے اظہار یکجہتی کیا ہے تاہم پریانکا کو بھارتی عوام کی جانب سے اس حمایت پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔







































Visit Today : 209
Visit Yesterday : 531
This Month : 5186
This Year : 68905
Total Visit : 173893
Hits Today : 1900
Total Hits : 955569
Who's Online : 5























