صوبہ قرارداد کو سبوتاژ کرنا چار سو سے زائد ممبران اسمبلی کی ناصرف توہین کے مترادف ہے
بہاولپور: آسیہ کامل،ڈاکٹر مدحت کامل حسین،قاری مونس بلوچ اور عمران مقبول عرف صاحبہ جہاں نے کہا ہے کہ صوبہ قرارداد کو سبوتاژ کرنا چار سو سے زائد ممبران اسمبلی کی ناصرف توہین کے مترادف ہے بلکہ جمہوریت کے نام نہاد “گُرو”بھی قابل مذمت ہیں۔صوبہ بہاولپور کی خاطر مقامی خواجہ سرا مینارٹی سمیت علماء کرام طلباء خواتین اور وکلاء صاحبان جُرات اور صف بندی کے ساتھ ایوانوں کا محاصرہ کرنے سے گریز نہیں کریں گے۔انہوں نے اور دیگر نے مدحت ہاؤس پر منعقدہ خصوصی اجلاس میں خواجہ سرا کی چیئرمین صاحبہ جہاں اپنے پچیس سے زائد ساتھیوں کے ہمراہ بہاولپور نیشنل اتحاد میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے عہد کیا کہ وہ صوبہ بحالی کی تحریک میں شریکِ سفر رہتے ہوئے آخری حد تک کردار ادا کریں گے۔آسیہ کامل ،ڈاکٹر مدحت کامل حیسن،قاری مونس بلوچ ،رؤف الرحمان،عبدالکریم اور دیگر شرکا نے خواجہ سراؤں کی سوچ کو خراج پیش پیش کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔







































Visit Today : 220
Visit Yesterday : 531
This Month : 5197
This Year : 68916
Total Visit : 173904
Hits Today : 2130
Total Hits : 955800
Who's Online : 6























