میانمار کی سابق وزیراعظم آنگ سان سوچی کو مزید تین سال قید کی سزا سنادی گئی
www.bbcnewshd.com نے Friday، 30 September 2022 کو شائع کیا.
میانمار: گزشتہ سال بغاوت کے الزام میں گرفتار ہو نے والی میانمار کی سابق وزیر اعظم آنگ سان سوچی کو عدالت نے مزید تین سال قید کی سزا سنادی ہے۔آنگ سان سوچی اور ان کے مشیرسین ٹنل کو میانمار کے سیکریٹ ایکٹ کے تحت سزا سنائی گئی، سوچی کو اب تک مخلتلف مقدمات میں 20 سال قید کی سزا سنائی جا چکی ہے اور انہیں مزید مقدمات کا سامنا ہے۔مزکورہ مقدمے میں آنگ سوچی کے تین کیبنٹ ممبران کو بھی تین تین سال قید کی سزا سنائی گئی۔دوسری جانب آسٹریلوی حکومت نے سوچی کے مشیر سین ٹنل کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے، مشیر کے طور پر خدمت انجام دینے والے سین ٹنل کو 20 ماہ قبل گرفتار کیا گیا تھا۔ سین ٹنل پر بطور معاون خصوصی برائے معیشت اہم دستاویزات فراہم نہ کرنے پر مقدمہ چلایاجارہا ہے جسے انہوں نے مکمل طور پر بے بنیاد قرار دیاہے۔
ٹیگز:-




































Visit Today : 154
Visit Yesterday : 563
This Month : 2881
This Year : 66600
Total Visit : 171588
Hits Today : 581
Total Hits : 902156
Who's Online : 2






















