ممبئی: پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ فضا علی نے بتایا کہ ایک دور میں ان کے گھر کے حالات اتنے خراب تھے کہ وہ نئے کپڑے خریدنے کے بجائے لنڈے کے استعمال شدہ کپڑے خرید کر پہنا کرتی تھیں۔اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں فضا علی نے انکشاف کیا کہ کیریئر کے آغاز میں انہوں نے بےحد مشکل وقت گزارا۔انہوں نے بتایا کہ بڑی مشکل سے انہوں نے پیسے جوڑ کر 18 لاکھ کا ایک فلیٹ خریدا اس سے قبل وہ کرائے کے گھر میں رہتی تھیں۔اُنہوں نے مزید بتایا کہ’میرے لیے پیسے جمع کرنا بہت مشکل تھا کیونکہ میں اپنی تعلیم مکمل کررہی تھی اور دوسرا مجھے اپنی والدہ کے کینسر کے علاج کے اخراجات بھی اُٹھانے تھے جوکہ کافی مہنگا ہے‘۔