اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے سیاسی میدان میں اہم کامیابی حاصل کر لی. پاکستان تحریک اتحاد پارٹی نے پی ٹی آئی میں انضمام کا اعلان کر دیا. تفصیلات کے مطابق این اے 137 اوکاڑہ سے پاکستان تحریک اتحاد پارٹی کے چیئرمین چوہدری اورنگزیب نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اور تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا. انہوں نے اپنی پارٹی بھی تحریک انصاف میں ضم کردی.