لندن: ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کے انتقال کے بعد ان کی زندگی پر مبنی معروف سیریز ’دی کراؤن‘ کے پانچویں سیزن کی شوٹنگ ملتوی کردی گئی ہے۔سیریز کے مصنف کے مطابق ملکہ الزبتھ کے انتقال کے احترام میں ’دی کراؤن‘ کی شوٹنگ کچھ عرصے کے لیے روک دی گئی ہے کیوں کہ ملکہ عالمی سطح کی پراثر شخصیت اور باوقار خاتون تھیں۔’دی کراؤن‘ کی ٹیم نے بھی عندیہ دیا ہے کہ ملکہ الزبتھ کی وفات کے احترام میں سیریز کے پانچویں سیزن کی تکمیل کچھ تاخیر کا شکار ہوسکتی ہیں۔