پاکستان مسلم لیگ (ن) جاپان کی سینٹرل ورکینگ کمیٹی کا اعلان
ٹوکیو(نمائندہ خصوصی )پاکستان مسلم لیگ ن اوورسیز کے صدر محمد اسحاق ڈار نے قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کی حتمی منظوری سے مسلم لیگ ن جاپان کی سینٹرل ورکینگ کمیٹی کے عہدیداران کا اعلان کر دیا اور ملک امجد بیرسٹر کوآرڈینٹر اوورسیز مسلم لیگ ن نے عہدیداران کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق رانا ابرار حسین سرپرست اعلیٰ مسلم لیگ ن جاپان ،ملک محمد یونس چیرمین مسلم لیگ ن جاپان،ملک نور محمد اعوان صدر مسلم لیگ ن جاپان،شمس علی بٹ سیکرٹری جنرل مقرر کر دیے گئے ۔قائد محترم میاں محمد نواز شریف،صدر پاکستان مسلم لیگ ن و وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف،سیکرٹری جنرل اوور سیز چوہدری نور الحسن تنویر ،بیرسٹر امجد ملک،رانا تنویر حسین نائب صدر مسلم لیگ ن پاکستان و وفاقی وزیر تعلیم،چوہدری احسن اقبال جنرل سیکرٹری و وفاقی وزیر نے نئے عہدیداران کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے سب عہدیدار میاں محمد نواز شریف کے ویژن کے مطابق کام کرتے ہوئے پارٹی کو جاپان میں مزید مظبوط مستحکم اور فعال کریں گے ۔





































Visit Today : 507
Visit Yesterday : 509
This Month : 2049
This Year : 65768
Total Visit : 170756
Hits Today : 10167
Total Hits : 896761
Who's Online : 11






















