اسد عمر نے عمران خان کے آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق بیان پر وضاحت جاری کردی
bbc news urdu نے Monday، 5 September 2022 کو شائع کیا.
اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل نے عمران خان کی جانب سے گزشتہ روز آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے دیے گئے بیان کی وضاحت کردی۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں اسد عمر نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے گزشتہ روز کے بیان کا سیاق و سباق پہلے ہی واضح کیا جا چکا ہے، اس بیان کا ادارے کی ساکھ یا اس کی سینئر لیڈر شپ کو نقصان پہنچانے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔ تحریک انصاف اور عمران خان نے ہمیشہ ہی پاک فوج کے اہلکاروں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور ان کی قربانیوں کی تعریف کی ہے۔ میرٹ پر تعیناتی پر زور دینا قوم کی سلامتی کے ذمہ دار ادارے کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو تحفظ دینے کی خواہش ہے۔
ٹیگز:-





































Visit Today : 582
Visit Yesterday : 509
This Month : 2124
This Year : 65843
Total Visit : 170831
Hits Today : 11113
Total Hits : 897706
Who's Online : 9






















