پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بار بار اضافہ ، حکومت اتنا ظلم کرے جو وہ آ نے والے دنوں میں برداشت کرسکے : مرکزی تنظیم تاجران پاکستان
ملتان : مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی، سرپرست علٰی جنوبی پنجاباسلم جاویدگنڈاپور،جنوبی پنجاب کے صدر شیخ جاوید اختر، پنجاب کے نائب صدر ملک عمران قیوم بھٹہ، چیئرمین سپریم کونسل ملتان خواجہ احمد فراز صدیقی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بار بار اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اتنا ظلم کرے جو کل آ نے والے دنوں میں برداشت کرسکے اگر یہی سلسلہ جاری رہا تو ملک بھر کی تاجر برادری عام انتخابات میں آ ئند ہ کا لائحہ عمل طے کر نے پر مجبور ہو جائے گی کیونکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بار بار اضافے کی وجہ سے مزید سے مزید تر مہنگائی کا طوفان بڑھتا جارہا ہے پہلے ہی لاکھوں چھوٹے تاجر معاشی بدحالی کا شکار ہیں جس کی وجہ سے کاروبار زندگی متاثر ہو کر رہ گیا ہے اور مارکیٹس،بازاروں میں ویرانی کا سماں ہے دوسری جانب سیلاب کی وجہ سے آ مدورفت کے راستے بند ہونے کی وجہ سے کاروبار زندگی معطل ہو کر رہ گئے ہیں وفاقی و صوبائی حکومتیں غریب عوام کو ریلیف دینے کے وعدے پورے کریں نہ کہ معاشی طور پر مزید مسائل پیدا کریں اور تاجروں کو سڑکوں پر نکلنے پر مجبور کر یں انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی تنظیم تاجران پاکستان ملک بھر کے لاکھوں چھوٹے تاجروں اور غریب قوم کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ان کے حقوق کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔



































Visit Today : 339
Visit Yesterday : 622
This Month : 2503
This Year : 66222
Total Visit : 171210
Hits Today : 2233
Total Hits : 900323
Who's Online : 6






















