ملتان (صفدربخاری سے)انجمن تاجران گلشن مارکیٹ کے الیکشن میں تاجر اتحاد گروپ کی کامیابی،الخدمت گروپ کی 3 ووٹوں سے شکست،صدارت کی سیٹ پر راؤ لیاقت علی،جنرل سیکرٹری یونس قریشی کی پینل کے ساتھ کانٹے دار مقابلے میں کامیابی،حامیوں کے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے،مٹھائی تقسیم،کامیاب عہدیداران کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے،انجمن تاجران گلشن مارکیٹ کے چیف الیکشن کمیشن حاجی شیخ محمد رفیق، ڈپٹی چیف الیکشن کمیشن مرزا جاوید نے انجمن تاجران گلشن مارکیٹ کے 2022/25 کے تین سال کے لیے ہونے والے الیکشن کے نتائج کا اعلان کر دیاالیکشن میں کل 510 ووٹ کاسٹ کئے گئے جس میں تاجر اتحاد گروپ نے 245 جبکہ الخدمت گروپ نے 242 ووٹ حاصل کئے کل 499 ووٹ کاسٹ کئے گئے 9 ووٹ مسترد کئے گئے نتائج کے مطابق تاجر اتحاد گروپ کے صدر راؤ لیاقت علی،جنرل سیکرٹری یونس قریشی اور دیگر عہدیداران کامیاب قرار پائے اس موقع پر نومنتخب صدر راؤ لیاقت علی،جنرل سیکرٹری یونس قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ تاجر برادری کے مفاد میں کردار ادا کیا میں گلشن مارکیٹ کی تاجر برادری کا شکر گزار ہوں کہ جنہوں نے ہم پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ان کے اعتماد پر پورا اتریں گے تاجر برادری کو درپیش مسائل کے حل کے لیے 24 گھنٹے دروازے کھلے ہیں گلشن مارکیٹ کے تاجروں کے مسائل کے حل کے لیے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے اس موقع پر تحریک انصاف کے ضلعی صدر چوہدری خالد جاوید وڑائچ،جاوید آ رائیں،عدنان گڈو،چوہدری شہباز،چوہدری اسلم نے کامیاب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا الیکشن کے موقع پر مقامی تھانہ پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے