وزیرِ اعظم شہباز شریف کا بجلی کے زائد بلز کی عوامی شکایات کا سخت نوٹس
bbc news urdu نے Monday، 22 August 2022 کو شائع کیا.
اسلام آباد: وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بجلی کے زائد بلز کے حوالے سے عوامی شکایات کا سخت نوٹس لے لیا۔ وزیرِ اعظم نے متعلقہ حکام سے بجلی کے بلز پر فوری تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی شکایات کے ازالے تک چین سے نہ بیٹھوں گا، خادمِ پاکستان عوامی مسائل کے حل کیلئے اپنی عوام کو جوابدہ ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت بجلی کے بلز کی شکایات پر ہنگامی اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیرِ بجلی خرم دستگیر، معاونِ خصوصی احد چیمہ اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔ وزیرِاعظم نے متعلقہ حکام کو بجلی کے بِلز کے حوالے سے عوامی شکایات پر ترجیحی بنیادوں پر تفصیلی رپورٹ اور سفارشات مرتب کرکے پیش کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔
ٹیگز:-









































Visit Today : 212
Visit Yesterday : 536
This Month : 748
This Year : 64467
Total Visit : 169455
Hits Today : 1134
Total Hits : 876846
Who's Online : 4




















