ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری کے خلاف توہین آمیز بیان , عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کے لیے لارجر بینچ تشکیل
اسلام آباد: ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری کے خلاف توہین آمیز بیان پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کے لیے لارجر بینچ تشکیل دے دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی کی سربراہی میں لارجر بینچ کل (بروز منگل) کو سماعت کرے گا۔ بینچ میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس بابر ستار بھی شامل ہیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کا چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ عمران خان نے اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں شہباز گل کی رہائی کے لیے منعقدہ ریلی میں خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد کی مقامی عدالت کی مجسٹریٹ زیبا چوہدری ، آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’ہم تمھیں دیکھ لیں گے اور تمھارے خلاف کارروائی کریں گے.









































Visit Today : 158
Visit Yesterday : 536
This Month : 694
This Year : 64413
Total Visit : 169401
Hits Today : 889
Total Hits : 876602
Who's Online : 2




















