اسلام آباد : محکمہ موسمیات کے مطابق عیدکےدوران مزیدمون سون بارشیں ہو ں گیں ،8 اور 9 جولائی کےدوران میرپورخاص،دادو،کراچی،حیدرآباد،ٹھٹھہ اور بدین میں تیز بارشوں کاامکان ہے ۔  محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں عید کے دنوں میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے ،کوئٹہ،قلات،خضدار،لسبیلہ،آواران،نصیرآباد،سبی،پنجگور،تربت میں بارش ہو گی ،اسی طرح اسلام آباد،کشمیر،سوات،مانسہرہ میں 9 سے 12 جولائی کےدوران بارش کاامکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق راولپنڈی،سیالکوٹ،گوجرانوالہ،لاہوراور فیصل آبادکےنشیبی علاقےزیرآب آنےکاخطرہ ہے ، جبکہ کشمیر،بولان،قلات،خضداراور لسبیلہ کےندی نالوں میں بھی طغیانی کاخدشہ ہے اسی طرح ،کشمیر،گلیات،مری،چلاس،گلگت،ہنزہ،اور سکردومیں لینڈسلائیڈنگ کاخدشہ ہے