سری لنکا کے حالات سنگین ترین، کولمبو میں عوام نے صدارتی محل پر دھاوا بول دیا
bbc news urdu نے Sunday، 10 July 2022 کو شائع کیا.
کولمبو : سری لنکا کے حالات سنگین ترین ہونے لگے ، کولمبو میں عوام نے صدارتی محل پر دھاوا بول دیا۔ سری لنکا میں خوراک ، پٹرول اور ادویات کی شدید قلت کے باعث عوام گھروں سے باہر نکل آئے ، کولمبو میں کرفیو نافذ کیا گیا تھا مگر عوام کرفیو کے باوجود سڑکوں پر نکل آئے اور صدارتی محل پر دھاوا بول دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق سری لنکن صدرکے فرارکے بعد وزیراعظم نے کابینہ کا ہنگامی اجلاس بلالیا، رانیل وکرم سنگھا نے سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو بھی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی اجلاس میں ملکی بحران کا موضوع زیربحث آئے گا۔ دوسری جانب مظاہرین سری لنکن صدرسےمستعفی ہونےکامطالبہ کر رہے ہیں ، احتجاج میں شریک افراد حکومت مخالف نعرے لگا رہے ہیں ۔
ٹیگز:-










































Visit Today : 135
Visit Yesterday : 536
This Month : 671
This Year : 64390
Total Visit : 169378
Hits Today : 705
Total Hits : 876418
Who's Online : 5




















