لاہور:لاہور ہائی کورٹ نے چکوال کے مقدمے میں اینکر پرسن عمران ریاض خان کی ضمانت منظور کرلی۔عدالت عالیہ میں عمران ریاض کی گرفتاری اور مقدمات کے اخراج سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ عمران ریاض خان لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس علی باقر نجفی کی عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے ملزم کی ضمانت ذاتی مچلکوں پر منظور کی، جس کے بعد کیس کی مزید سماعت 19جولائی تک کے لیے ملتوی کر دی گئی۔