سینئر صحافی عمران ریاض کو چکوال سے لاہور منتقل کردیا گیا
لاہور: سینئر صحافی عمران ریاض کو پرائیوٹ نمبر پلیٹ والی گاڑی میں چکوال سے لاہور منتقل کردیا گیا، پولیس نے تعاقب کرنے پر اینکر پرسن کے وکیل کو متعدد بار دھوکا دینے کی کوشش بھی کی۔ پنجاب پولیس نے سینئر صحافی عمران ریاض خان کو چکوال سے لاہور سی آئی اے کوتوالی منتقل کردیا، اس دوران سیکیورٹی عملے نے اینکرپرسن کو موٹروے پر لاہور میں داخل ہونے سے قبل سول گاڑی میں منتقل کیا۔ اینکر پرسن کو انسپکٹر ظہیر الدین اور انسپکٹر سرور نے سول گاڑی میں اپنے ہمراہ بٹھایا، سی آئی اے کوتوالی میں ڈی ایس پی خالد ابوبکر اور ڈی ایس پی قیصر مشتاق نے عمرام ریاض کو تحویل میں لیا ۔ عمران ریاض کے وکیل کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی عملے نے تعاقب کرنے پر متعدد مرتبہ وکیل عمران ریاض کو دھوکا دینے کی کوشش کی اور عمران ریاض کو گاڑی میں بٹھا کر ٹھوکر نیاز بیگ، اڈا پلاٹ ، قلعہ گجر سنگھ سمیت دیگر علاقوں میں ایک گھنٹے سے زائد گھمایا گیا۔








































Visit Today : 257
Visit Yesterday : 536
This Month : 793
This Year : 64512
Total Visit : 169500
Hits Today : 2896
Total Hits : 878608
Who's Online : 7




















