پنجاب حکومت نے ٹیکسٹائل سیکٹر کو رات 12 بجے سےگیس کی فراہمی بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ، آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) نے حکومتی فیصلہ مسترد کردیا
bbc news urdu نے Thursday، 30 June 2022 کو شائع کیا.
لاہور: پنجاب حکومت نے ٹیکسٹائل سیکٹر کو رات 12 بجے سے ایک ہفتے کیلئے گیس کی فراہمی بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق پاور اور فرٹیلائزر سیکٹر کو گیس کی فراہمی بلاتعطل جاری رکھنے کیلئے ٹیکسٹائل ملز کو گیس کی فراہمی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سوئی ناردرن گیس کمپنی نے اس حوالے سے ٹیکسٹائل ملز کو آگاہ کردیا ہے۔ رات 12 بجے سے اگلے ایک ہفتے کیلئے ٹیکسٹائل سیکٹر کو گیس کی فراہمی بند رہے گی۔ دوسری جانب آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) نے حکومتی فیصلہ مسترد کردیا ہے۔ اپٹما نے مطالبہ کیا ہے کہ ٹیکسٹائل ملز کو گیس کی فراہمی فوری بحال کی جائے کیونکہ گیس کی بندش سے ملوں کو بڑے نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ٹیگز:-






































Visit Today : 574
Visit Yesterday : 509
This Month : 2116
This Year : 65835
Total Visit : 170823
Hits Today : 11049
Total Hits : 897642
Who's Online : 5






















