ملتان ، ملک میں پائیدار ترقی کے لئے تمام طبقات کو ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے ، پر امن معاشرے کے قیام کے لئے قلم کار بھرپور کردار اد اکرسکتے ہیں : سسٹین ایبل سوشل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام قومی میڈیا کانفرنس میں مقررین کا خطاب
ملتان (صفدربخاری سے) سماجی تنظیم سسٹین ایبل سوشل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام قومی میڈیا کانفرنس کا انعقاد مقامی ہوٹل میں کیا گیا، جس میں ملتان، خانیوال، بہاولپور،لاہور، اسلام آبادسمیت مختلف اضلاع سے سینئر صحافیوں نے کثیر تعدادمیں شرکت کی، کانفرنس سے قومی اخبارات کے ایڈیٹرز، بیورو چیف اور اراکین اسمبلی نے کثیر تعداد میں شرکت کی جن ایس ایس ڈی او کے پروجیکٹ ڈائریکٹر شاہد جتوئی، ملک سلیم لابر، واصف مظہر راں، سبین گل، سردار مہندر پال سنگھ، سینئر صحافی شوکت اشفاق، ڈاکٹر امجد بخاری، جمشید رضوانی،
رضی الدین رضی، یاسر شیخ، حنا محمود، مظہر،جاوید، اختر سید، راناعرفان،سید فرخ ترمزی، یسین انصاری،طارق انصاری، رفیق قریشی، شفقت بھٹہ، سید نوید شاہ، امجد سعید ملک، سید افتخار گیلانی،مفتی خالد الازہری، نے خطاب کیا۔ اس موقع پر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاہے کہ پر امن معاشرے کے قیام کے لئے قلم کار بھرپور کردار اد اکرسکتے ہیں پرنٹ اور الیکٹرونکس میڈیا سے وابستہ صحاٖفی معاشرے کو امن کا گہوارہ بنانے کے لئے قلمی جہاد کر رہے ہیں، انہوں نے کہاہے کہ ملک میں پائیدار ترقی کے لئے تمام طبقات کو ملکر
کام کرنے کی ضرورت ہے ملک سیاسی، سماجی، معاشی نظام کی بہتری وقت کی ضرورت ہے سسٹین ایبل سوشل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن سماجی مسائل کے خاتمے اور امن و امان کے قیام میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، قلم ہی وہ واحد ہتھیار ہے جس کا مثبت استعمال کرتے ہوئے معاشرتی ترقی کے خواب کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جاسکتا ہے۔
اس موقع پرملک محمد عمر کمبوہ، قاری عبد اللہ، راؤ آصف، قسور عباس، علی عمران ممتاز،ندیم حیدر، نواز بھٹی، حامد چوہدری، عامر چوہدری، عاطف اسماعیل، ظفر اقبال، سید ندیم کاظمی، رابعہ خان، صبا تیمور،نیاز گل، شہزاد فرید، شہزاد انور، شکیل جاوید، شہزاد درانی،حیدر عباس، محسن ریاض، عدنان یعقوب۔آصف محمود، اقبال دانش، خواجہ ارشد، نعیم سہیل،ملک اعجا ز، امجد رشید،محمد عمران، امتیا زاسد، طاہر نسیم بسمہ اللہ ارم، ملک خالد، شہزاد رضا، عمر خان، سجاد سیال،سمیت دیگر نے شرکت کی






































Visit Today : 75
Visit Yesterday : 622
This Month : 2239
This Year : 65958
Total Visit : 170946
Hits Today : 498
Total Hits : 898588
Who's Online : 3






















