ہوشر با مہنگائی کے ذمہ دار امپورٹڈ حکمران ہیں ، دو ماہ کے دوران ہی پٹرولیم مصنوعات، بجلی، گیس، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں تین سو گنا اضافہ ہو گیا ہے : مخدوم شاہ محمود قریشی
ملتان (صفدربخاری سے) سابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی ہوشر با مہنگائی کے ذمہ دار امپورٹڈ حکمران ہیں جو مزید پٹرول و بجلی بم گرانے والے ہیں تاکہ غریبوں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہی رہیں لیکن کرپٹ مافیا کی عیاشیاں ختم نہ ہوں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ نے کاروبار زندگی تباہ کردیئے، صنعتی ترقی کا پہیہ جام ہو کر رہ گیا، مزدور کی تنخواہیں بڑھانے کاآرڈر تو حکومت نے جاری کردیا لیکن اس پر عملدر آمد نہیں کراسکے عمران خان کا ساتھ چھوڑ کرجانے والے آج خود پریشان ہیں آج عوام کے سامنے دودھ کادودھ پانی کا پانی ہو چکا ہے کہ امپورٹڈ ٹولے میں شامل 11رکنی غیر فطری اتحاد کس مقصد کے لئے آئے ضمنی الیکشن میں جیت ہماری نہیں بلکہ حلقہ کے عوام کی جیت ہو گی جلد اچھا وقت آئے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی پی حلقہ 217 کی یونین کونسل 43میں عدنان بھٹہ کی رہائش گاہ پر معززین علاقہ و کارکنوں سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پریونس قریشی، بلال انصاری، عارف قریشی، حیدر شاہ، اویس خان، دانش عدنان سجاد بھی موجود تھے مخدوم شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ صرف دو ماہ کے دوران ہی پٹرولیم مصنوعات، بجلی، گیس، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں تین سو گنا اضافہ ہو گیا مہنگائی اس حد تک بڑھ گئی کہ سفید پوش طبقہ بھی شدید پریشانی سے دوچار ہے آٹا، گھی، چاول، دالوں، مصالحہ جات کی قیمتیں بڑھ گئیں لیکن ایوانوں میں بیٹھے بڑے بڑے دعویداروں کو اس کی کوئی فکر نہیں ہے انڈسٹری پر 10فی صد سپرٹیکس لگادیا گیا ہے سپر ٹیکس کا بوجھ بھی غریب عوام پر پڑے گا انہوں نے کہا کہ بجلی، گیس، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئے روز اضافے کا عذاب ایک طرف تو دوسری طرف بجلی و گیس کی طویل لوڈشیڈنگ کی وجہ سے کاروبار زندگی تباہ ہو کر رہ گئے ہیں اور روزانہ سینکڑوں نہیں ہزاروں کی تعداد میں مزدور بے روزگار ہو رہے ہیں غریب کے پاس کھانے کے لئے دووقت کی روٹی نہیں ہے آج اتحادی بتائیں کہ وہ کون سی تبدیلی لائے جس معیشت کے استحکام کے لئے ہم نے دن رات ایک کیا آج ملکی معیشت کا پہیہ جام ہوکر رہ گیا ہے یہاں تک کہ چھوٹے تاجر بھی ہاتھوں پر ہاتھ رکھے بیٹھے گاہکوں کی راہ تک رہے ہیں کارکن پارٹی کا اثاثہ ہیں جس پر قیادت کو فخر ہے پی ٹی آئی عوام کے حقوق کے لئے جدوجہد جاری رکھے گی۔




































Visit Today : 173
Visit Yesterday : 622
This Month : 2337
This Year : 66056
Total Visit : 171044
Hits Today : 1173
Total Hits : 899263
Who's Online : 6






















