بھارت میں ہیلی کاپٹر کی سمندر پر ہنگامی لینڈنگ؛ 4 افراد ہلاک اور 5 زخمی
ممبئی: بھارت کی کمپنی آئل اینڈ نیچرل گیس کارپوریشن کا ہیلی کاپٹر ساحل پر ہنگامی لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 5 شدید زخمی ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی سے 9 افراد کو لے جانے والے ایک آئل کمپنی کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آیا ہے جس میں 4 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ 5 زخمی ہیں جن میں سے 4 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ہیلی کاپٹر کو ممبئی کے ساحل پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی تھی۔ ہیلی کاپٹر سمندر کے پانی میں کچھ دیر تک تیرتا بھی رہا۔ ریسکیو ادارے نے امدادی کاموں کے دوران ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔تاحال ہنگامی لینڈنگ کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا ہے تاہم اطلاعات ہیں کہ ہیلی کاپٹر کو کسی تکنیکی خرابی کے باعث فلوٹرز کا استعمال کرتے ہوئے ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی تھی تاہم یہ لینڈنگ محفوظ نہ بن سکی۔ہیلی کاپٹر میں کمپنی کے 6 ملازمین موجود تھے۔ او این جی سی کے پاس بحیرہ عرب میں تیل کی کئی تنصیبات ہیں جو سمندری تہہ کے نیچے موجود ذخائر سے تیل اور گیس پیدا کرنے کے لیے استعمال ہوتی ہیں۔




































Visit Today : 259
Visit Yesterday : 622
This Month : 2423
This Year : 66142
Total Visit : 171130
Hits Today : 1673
Total Hits : 899763
Who's Online : 6






















