ق لیگ میں پھوٹ، چوہدری شجاعت کے بھائی کا نئی جماعت بنانے کا اعلان
www.bbcnewshd.com نے Saturday، 25 June 2022 کو شائع کیا.
گجرات: مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کے بھائی چوہدری وجاہت حسین نے نئی جماعت بنانے کا اعلان کردیا ہے۔گجرات میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چوہدری وجاہت حسین کا کہناتھا کہ عمران خان سے اپنا وعدہ پورا کرینگے، سالک حسین کا گجرات کی سیاست سے کبھی کوئی تعلق نہیں رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ جو مخالفین ہمارے حلقوں، ضلعوں میں ہمیں نہیں ہرا سکے وہ ہمارے گھر میں دراڑیں ڈال رہے ہیں۔اس موقع پر ایم این اے چوہدری حسین الٰہی کا کہنا تھا کہ مخالفین کا دلیری سے مقابلہ کریں گے، اب واپسی کا کوئی راستہ نہیں، ن لیگ کی حکومت چوہدری پرویز الٰہی اور مونس الہیٰ پر مقدمات درج کروا رہی ہے۔
ٹیگز:-







































Visit Today : 200
Visit Yesterday : 531
This Month : 5177
This Year : 68896
Total Visit : 173884
Hits Today : 1437
Total Hits : 955106
Who's Online : 4























