لاہور:  وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازشریف نے آج سے 10 کلو آٹے کا تھیلا 650 سے کم کر کے 490 روپے کرنے کا اعلان کردیا، اور کہا کہ آٹے پر 17 ارب روپے ماہانہ اور مجموعی طور پر 200 ارب روپے کی رعایت دیں گے۔پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاون میں مولانا معاویہ اعظم، ملک اسد کھوکھر، سید مرتضی حسن، ملک نعمان لنگڑیال سمیت دیگر اتحادیوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ تقریبا ایک مہینے سے زائد عرصے سے حلف نہ لینے کا تماشا ایوان صدر سے شروع ہوا، عدالتوں کے حکم پر عملدرآمد نہیں کیا گیا اور آئین شکنی کی گئی، وزیراعظم کا استحقاق ہے کہ وہ صدر مملکت کو گورنر کا نام بھجوائے جبکہ صدر اس کی لازمی منظوری دے، پرویز الہی نے اسپیکر ہوتے ہوئے ہمارے اراکین پر اپنے غنڈوں کے ذریعے حملہ کروایا، اور اب وہ آئین کے تحت قائم مقام گورنر کا حلف نہیں لے رہے ، یہ صوبے کی عوام کے ساتھ زیادتی کر رہے ہیں