فیصل ایدھی کی مین سٹریم ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات ،، ایدھی فاؤنڈیشن کا معذور افراد کیلئے تعاون بڑھانے کا اعلان
ملتان: مین سٹریم ایسوسی ایشن افراد باہم معذوری، ہینڈ مین سٹریم ائی ایل سی کی معذور افراد کے لیے جنوبی پنجاب میں خدمات انتہائی شاندار اور قابل ستائش ہیں۔ ایدھی فاؤنڈیشن مین سٹریم کو معذور افراد کی فلاح و بہبود کے لیے اپنی معاونت فراہم کرے گی ان خیالات کا اظہار عبدالستار ایدھی کے صاحبزادے فیصل ایدھی چیف ایگزیکٹو ایدھی فاؤنڈیشن نے مین سٹریم کے وفد سے خصوصی ملاقات کے دوران کیا۔ نادر خان صدر مین سٹریم ایسوسی ایشن نے فیصل ایدھی کو
جنوبی پنجاب میں معذور افراد کودرپیش چیلنجز کے بارے میں اگاہ کیا۔ جاوید رئیس فاونڈر ڈی ڈبلیو اے، لیڈر پاکستان ڈسیبلٹی موومنٹ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سندھ سے بیٹھ کر پنجاب کے معذور افراد کو سپورٹ کر رہے ہیں کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ جہاں کہیں بھی معذور افراد ہیں وہ ہمارے بھائی ہیں ہم سب کے ایک جیسے مسائل ہیں۔ فیصل ایدھی نے ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر فیصل ایدھی کی اہلیہ صبا فیصل ایدھی بھی موجود تھی۔ وفد میں بابر اقبال، جاوید رئیس، نادر خان، امیر حمزہ، اسد ملک اور معذور افراد کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔







































Visit Today : 363
Visit Yesterday : 458
This Month : 5798
This Year : 69517
Total Visit : 174505
Hits Today : 4667
Total Hits : 964477
Who's Online : 9























