ملک کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے صوبائی اور قومی بجٹ میں سرائیکی وسیب اور دیگر حصوں کو برابر کرکے فنڈز اور منصوبے دئیے جائیں: اللہ نواز وینس
ملتان: پاکستان سرائیکی پارٹی کے مرکزی صدر ملک اللہ نواز وینس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملک کو بنیان المرصوص اور ترقی یافتہ بنانے کیلئے سرائیکی وسیب اور ملک کے دیگر حصوں کو موجودہ صوبائی اور قومی بجٹ میں برابر اہمیت دی جائے اور برابری کی بنیاد پر ترقیاتی منصوبے بنائے جاویں عرصہ دراز سے تخت لاہور کے قبضہ نے پورے ملک کو خصوصاً سرائیکی وسیب کو مفلوج کر رکھا ہے اور تمام بجٹ اور فنڈز تخت لاہور اور اس کے اردگرد خرچ ہوتا ہے اور پورا ملک کھنڈرات بنتا جارہا ہے اور میڈیا اور اختیاری اشتہارات میں ملک کو ترقی دی جا رہی ہے حالانکہ تمام لوگوں کی مالی حالت ناقابل بیان ہے لوگ بھوک افلاس اور بے روزگاری میں کھڑے ہوئے ہیں وفاقی حکومت دوسو روپے فی لیٹر ڈیزل پٹرول پر ٹیکس لے رہی ہے اور پنجاب حکومت بھاری جرمانوں کے ذریعہ امور حکومت چلارہی ہے اور فرضی ترقی کرنا حکومت پنجاب کا بیانیہ ہے یا تو حکومت کو ملکی حالات کا پتہ نہیں ہے اور ٹک ٹاکر پروگرام چلایا جاتا ہے یا لوگوں کو بیوقوف سمجھا جارہا ہے خصوصاً 13 کروڑ کا صوبہ انڈیا بارڈر پر تخت لاہور کی حکومت نہیں سنبھال سکتی اور ملک کے حالات روز بروز کمزور ہوتے جارہے ہیں صوبہ پنجاب کو تقسیم کرکے تاریخی جغرافیائی اور تہذیب اور ثقافت کو مد نظر کرکے سرائیکی قوم کے حقوق کیلئے صوبہ سرائیکستان بنایا جاوے






































Visit Today : 362
Visit Yesterday : 458
This Month : 5797
This Year : 69516
Total Visit : 174504
Hits Today : 4657
Total Hits : 964467
Who's Online : 8























