ملک اورجمہوریت کودرپیش خطرات سے نمٹنے کےلئےاتحادی حکومت بنائی،بلاول بھٹو
نیویارک: وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری کا کہنا ہے ملک کے وسیع ترمفاد میں اتحادی حکومت بنائی جس کا مقصد جمہوریت اورمعیشت کودرپیش خطرات سے موثر انداز میں نمٹنا ہے۔امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اس وقت اتحادیوں کی حکومت ہے۔ملک کو اس وقت جمہوریت اورمعیشت کے بحران سمیت دہشتگردی اورانتہاپسندی کے خطرات کا سامنا ہے۔ مختلف منشوراورنکتہ نظررکھنے والی سیاسی جماعتوں کےمل کرحکومت بنانے کا مقصد ان خطرات سے موثر طریقے سے نمٹنا ہے۔ اتحادی حکومت میں شامل جماعتیں انتخابی اورجمہوری اصلاحات کے لئے مل کرکا م کریں گی۔بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ انتہاپسندی اوردہشتگردی کے خلاف اقدامات اوراسلام کا پرامن پیغام پھیلانے کے لئے کام کرتے رہیں گے۔پاکستان کو دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے واقعات پرتشویش ہے اورہم افغان حکومت کی جانب دیکھ رہے ہیں کہ وہ اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرے۔








































Visit Today : 26
Visit Yesterday : 558
This Month : 6019
This Year : 69738
Total Visit : 174726
Hits Today : 297
Total Hits : 973286
Who's Online : 5























