اسلام آباد: سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے عہدے سے ہٹانے کے اقدام کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔عمر سرفراز چیمہ نے وکیل بابر اعوان کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ آئین کے مطابق گورنر صوبے میں صدر کا ایجنٹ ہے اور ایگزیکٹو کا حصہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ صدر کی خوشنودی پر وہ عہدے پر قائم رہ سکتا ہے ، لیکن وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیٹے حمزہ کو فائدہ پہنچانے کے لیے مجھے غیر قانونی طور پر عہدے سے ہٹایا ہے۔عمر سرفراز چیمہ نے درخواست میں کہا کہ مجھے عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن بغیر اختیار کے کیا گیا خلاف آئین ہے، مجھے عہدے سے ہٹانے سے ملک کے سب سے بڑے صوبے میں آئینی بحران پیدا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبہ دو ماہ سے بغیر کابینہ کے چل رہا ہے، کابینہ ڈویژن سے جس نے مجھے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا یا کرایا ان