چیف جسٹس نے تفتیشی اداروں میں حکومتی مداخلت کا از خود نوٹس لے لیا
bbc news urdu نے Wednesday، 18 May 2022 کو شائع کیا.
اسلام آباد : چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے تفتیشی اداروں میں حکومتی مداخلت کا از خود نوٹس لے لیا۔ چیف جسٹس نے یہ از خود نوٹس افسران کو تبدیل کرنے اور ہٹانے پر سپریم کورٹ کے ایک جج کے نوٹ اور میڈیا رپورٹس پر لیا ہے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ کل از خود نوٹس کی سماعت دن ایک بجے کرے گا۔ سپریم کورٹ کے جج نے اپنے نوٹ میں لکھا تھا کہ کریمنل معاملات میں حکومتی عہدوں پر موجود لوگ مداخلت کر رہے ہیں، خدشہ ہے کہ اس مداخلت سے پراسیکیوشن کے معاملات پر اثر انداز ہوا جاسکتا ہے، اس کے علاوہ ریکارڈ میں ٹمپرنگ اور شہادتیں غائب ہونے کا بھی خدشہ ہے۔ ایسے اقدامات اور میڈیا رپورٹس کریمنل جسٹس سسٹم کی اہمیت کم کرنے کی کوشش ہے، اس سے ملک میں قانون اور آئین کی حکمرانی اور عوام کا اعتماد مجروح ہو رہا ہے۔
ٹیگز:-







































Visit Today : 27
Visit Yesterday : 558
This Month : 6020
This Year : 69739
Total Visit : 174727
Hits Today : 315
Total Hits : 973304
Who's Online : 6























