بہاولپور کے چولستان کو بے آب کرکے روہیلوں کو موت کے سرہانے پہنچادیا۔
بہاولپور: بہاولپور کے چولستان کو بے آب کرکے روہیلوں کو موت کے سرہانے پہنچادیا۔بہاولپور نے پاکستان کو مالی معاشی عسکری اور اقتصادی راہداری دے کر دینا بھر میں سنہری لفظوں میں تاریخ رقم کردی۔ان خیالات کا اظہار صوبہ تحریک کے سربراہ قاری مونس بلوچ کی سربراہی میں متحدہ تحریک بحالی صوبہ بہاولپور شعبہ خواتین کی مرکزی صوبائی اور مقامی رہنماؤں مسز شمیم عباسی محترمہ سرادر بیگم شمائلہ جی جان زنیرا بلوچ فاطمۃ الزہرہ ڈاکٹر شازمہ رند اور سعدیہ چوہان نے پیاسے چولستان کے پُرسوز حالات کا جائزہ لینے کے بعد ڈیراور کے شاہی قبرستان اور صحابہ کرام کے مزارات پر مقامی مکینوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا 1960ء کے بعد ہر دور کے حکمرانوں اور ان کے حاشیہ برداروں نے محسنِ پاکستان نواب سر صادق محمد خان عباسی کی قربانیوں کو فراموش کرتے ہوئے ناصرف بہاولپور کے تاریخی چولستان کو بے آب کردیا بلکہ تین دریاؤں کا پانی بھی بیچ کھایا جس سے روہی کے خوشحال باسیوں سمیت چرند پرند اور دیگر جنگلی جانوروں کے لئے موت کی وادی بنادیا۔صوبہ تحریک کی رہنماؤں نے مزید کہا کہ پانی کی قلت سے انسانوں سمیت زراعت تجارت اور صنعت کو شدید نقصان پہنچنے سے ملک پر بھی برے اور گہرے اثرات مرتب ہوئے۔







































Visit Today : 27
Visit Yesterday : 558
This Month : 6020
This Year : 69739
Total Visit : 174727
Hits Today : 317
Total Hits : 973306
Who's Online : 6























