شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران ٹی ٹی پی کے دو اہم دہشت گرد ہلاک
www.bbcnewshd.com نے Tuesday، 17 May 2022 کو شائع کیا.
راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران دو اہم دہشت گرد مارے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق 16 اور 17 مئی کی درمیانی شب شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں فائرنگ کے دو طرفہ تبادلے کے بعد تحریک طالبان پاکستان کے دو اہم اور انتہائی مطلوب دہشت گرد مارے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی شناخت کمانڈر رشید عرف جابر اور عبدالسلام عرف چمٹو کے نام سے ہوئی اور ان سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ مارے گئے دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں سرگرم تھے
ٹیگز:-







































Visit Today : 27
Visit Yesterday : 558
This Month : 6020
This Year : 69739
Total Visit : 174727
Hits Today : 321
Total Hits : 973310
Who's Online : 6























