جوہری مذاکرات کیلئے سنجیدہ ہیں مگر دشمن پر اعتبار نہیں، ایران
www.bbcnewshd.com نے Monday، 16 May 2022 کو شائع کیا.
تہران: ایران کے نائب وزیر خارجہ برائے سیاسی امور نے کہا ہے کہ اگرچہ اسلامی جمہوریہ ویانا مذاکرات میں سنجیدہ ہے تاہم وہ دشمن پر اعتبار نہیں کرتا۔عالمی میڈیا کے مطابق علی بگیری کانی جو کہ چیف جوہری مذاکرات کار بھی ہیں، نے تہران میں 26ویں بین الاقوامی تیل، گیس، ریفائننگ اور پیٹرو کیمیکل نمائش کے حوالے سے کہا کہ ایران ویانا مذاکرات، اس کی تکمیل اور مغربی پابندیوں کے ہٹائے جانے سے متعلق سنجیدہ ہے۔تاہم انہوں نے کہا کہ ایران دشمن پر اعتماد نہیں کرتا اور جبری اقدامات کے بل بوتے پر تحفظ کے لیے غیر ملکیوں پر بھروسہ کرنے سے باز رہتا ہے۔نائب وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ایران کی ’انقلابی حکمت‘ کا تقاضہ ہے کہ ایران اپنے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے اپنی تمام سفارتی صلاحیتوں کو بروئے کار لائے۔
ٹیگز:-








































Visit Today : 26
Visit Yesterday : 558
This Month : 6019
This Year : 69738
Total Visit : 174726
Hits Today : 283
Total Hits : 973272
Who's Online : 5























