چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان ملتان جلسے میں اسلام آباد آنے کی تاریخ دیں گے
bbc news urdu نے Sunday، 15 May 2022 کو شائع کیا.
فیصل آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان ملتان جلسے میں اسلام آباد آنے کی تاریخ دیں گے۔ فیصل آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے فیصل جاوید نے سوال کیا کہ منزل قریب ہے ، اسلام آباد آنے کیلئے تیار ہو ؟،عمران خان جو کام کر رہے تھے ا س حکومت نے روک دیئے ہیں ،فیصل جاوید کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد کی کال پر امپورٹڈ حکومت کی ٹانگیں کانپ جائیں گی اور اسلام آباد پہنچیں گے تو امپورٹڈ حکومت ایکسپورٹ ہو جائیگی۔ پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ فیصل آباد سے بھی ایک لوٹا نکلا ہے ، حقیقی آزادی کی تحریک شروع ہو چکی ہے جسے کوئی شکست نہیں دے سکتا۔
ٹیگز:-








































Visit Today : 26
Visit Yesterday : 558
This Month : 6019
This Year : 69738
Total Visit : 174726
Hits Today : 306
Total Hits : 973295
Who's Online : 5























