ملتان، ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کا تبادلہ ، پریس کلب ملتان کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کے اعزاز میں الوادعی تقریب کا اہتمام ،ڈپٹی کمشنر کی خدمات نے عوام کو براہ راست ریلیف دیا : صدر پریس کلب شکیل انجم
ملتان(صفدربخاری سے) ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کے تبادلے کے سلسلے میں انکے اعزاز میں پریس کلب کی جانب سے الوادعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر صدر پریس کلب شکیل انجم،جنرل سیکرٹری نثار اعوان اور سینئر جرنلسٹ میاں غفار نے بھی خطاب کیا جبکہ مسیح اللہ جامپوری، مظہر جاوید، خلیل بھٹی، فیضل سہو، خالد چوہدری، نعمان خان بابر، راؤ
آصف، خواجہ اشرف صدیقی،حمیرا شفیق، وسیم بوبیک، سید تنویر گیلانی، ناصر شیخ، افتخار احمد، چوہدری ذوالفقار،رفیق قریشی، ایاز علی شیخ،عدیل کھچی،طارق اسماعیل،تاثر سبحانی،طارق عبداللہ، ودیگرصحافیوں کی کثیر تعداد میں تقریب شریک تھے ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ شہر اولیاء کی ترقی کیلئے نیک نیتی سے کوشش کی۔بیوٹیفکیشن پلان کے تحت 8 یادگاروں کی بنیاد رکھی جو کہ مکمل ہوچکی ہیں۔عامر کریم خاں نے کہا کہ اپنی تعیناتی کے دوران میڈیا اور سول سوسائٹی کا بھرپور تعاون حاصل رہا جس پر شکر گزار ہوں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مرکزی چوکوں اور شاہراہوں پر لائٹس اور لینڈ سکیپنگ بھی کی گئی۔اگلی تعیناتی کے دوران بھی شہر اولیاء کی ترقی کیلئے ہر ممکنہ اقدامات جاری رکھوں گا۔اس موقع پر صدر پریس کلب شکیل انجم نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کی خدمات نے عوام کو براہ راست ریلیف دیا۔پریس کلب انتظامیہ انکی انتظامی صلاحیتوں اور خدمات پر خراج تحسین پیش کرتی ہے۔اس موقع پر پریس کلب کی جانب سے ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی








































Visit Today : 26
Visit Yesterday : 558
This Month : 6019
This Year : 69738
Total Visit : 174726
Hits Today : 283
Total Hits : 973272
Who's Online : 5























