کراچی کے مصروف ترین علاقے صدر میں دھماکہ ، متعدد افراد ہلاک و زخمی
کراچی : شہر قائد کے مصروف ترین علاقے صدر میں زوردار دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے۔ دھماکے میں کوسٹ گارڈ کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ دھماکہ مرشد بازار کے قریب کچرے میں ہوا۔ دھماکہ خیز مواد کچرے کے ڈبے میں ہوا جو کہ اتنا شدید تھا کہ اس سے چھ گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔ اس کے علاوہ قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ دھماکے میں کوسٹ گارڈ کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔ دھماکے کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔ ترجمان جناح ہسپتال کا کہنا ہے کہ دھماکے سے زخمیوں کے جسم پر بال بیرنگ کے زخم آئے ہیں۔ ہسپتال لائے گئے زخمیوں میں کوسٹ گارڈ کی گاڑی میں سوار افراد بھی شامل ہیں۔ دھماکے کے چار زخمی ایسے ہیں جن کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد بتایا ہے کہ دھماکے میں کوسٹ گارڈ کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ کوسٹ گارڈ کی گاڑی جیسے ہی گزرنے لگی تو کچرے کے ڈبے میں رکھا دھماکہ خیز مواد پھٹ گیا۔








































Visit Today : 26
Visit Yesterday : 558
This Month : 6019
This Year : 69738
Total Visit : 174726
Hits Today : 258
Total Hits : 973247
Who's Online : 7























