ممبئی: بالی ووڈ کی مشہور فلم ’خدا گواہ‘کے ہدایت کار منوج دیسائی نے انکشاف کیا ہے کہ امیتابھ بچن کی والدہ نے بیٹے کو کچھ ہونے کی صورت میں میری اہلیہ کو بیوہ ہونے کی دھمکی دی تھی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کی ایکشن اور رومانس سے بھرپور فلم ’خدا گواہ‘ کی تازیں آج بھی تازہ ہوں گی، فلم کے پروڈیوسر منوج دیسائی نے فلم کی شوٹنگ کیلئے پیش آنے والی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے بگ بی اور سری دیوی کی والدہ کی جانب سے ملنے والی قتل کی دھمکیوں کا بھی انکشاف کیا۔پروڈیوسر نے بتایا کہ فلم کی کہانی کے مطابق عکسبندی افغانستان میں ہونی تھی اور افغانستان کے حالات ان دنوں کشیدہ تھے جس کے باعث فلم کی کاسٹ اور ان کے اہل خانہ بھی شدید خوفزدہ تھے۔