گورنر ہاؤس کی طرح صوبہ بہاولپور پر بھی برسوں سے کڑا پہرہ ہے قاری مونس بلوچ
بہاولپور: گورنر ہاؤس کی طرح صوبہ بہاولپور پر بھی برسوں سے کڑا پہرہ ہے۔مقامی سیاستدان بھی حصول صوبہ کے بجائے ذاتی مفاد کی خاطر تخت اسلام آباد اور لاہور کے سدا بہار اسیروں کی صف میں شامل ہوجاتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار بہاولپور صوبہ تحریک کے سربراہ قاری مونس بلوچ نے اپنی رہائشگاہ مونس ہاؤس پر مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا بہاولپور صوبہ 1970ءسے سیاسی مینڈکوں کے ساتھ تخت لاہور کے کنویں میں بند ہیں۔قاری مونس بلوچ نے کہا ملک اور صوبہ تحریک کو جمہوریت اور انصاف پسند مخلص قیادت کی ضرورت ہے ۔انہوں نے مزید کہا بہاولپور کے سیاستدانوں نے ہمیشہ صوبہ کے نام پر ووٹ لیے مگر وہ کامیابی کے بعد صوبہ کو بیچ کر کرسیوں کے کیڑے بن گئے۔انہوں نے کہا بیانوں سے پیٹ نہیں بھرتا بلاتاخیر صوبہ بحال کیاجائے۔اس موقع پر راؤ جاوید عثمانی سمیت مقامی صوبائی اور مرکزی عہدیدار بھی موجود تھے ۔








































Visit Today : 26
Visit Yesterday : 558
This Month : 6019
This Year : 69738
Total Visit : 174726
Hits Today : 258
Total Hits : 973247
Who's Online : 7























