ملتان : مسلم لیگ ن صوبائی حلقہ 220 کے صدر رانا غفار طالب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا اسلام آباد مارچ کا اعلان ملکی ترقی و خوشحالی کی راہ میں رکاوٹ کے مترادف ہے مہنگائی کے ہاتھوں تنگ بائیس کروڑ سے زائد غریب عوام پہلے ہی معاشی بدحالی کی وجہ سے شدید پریشانی سے دوچار ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ بہاولپور بائی پاس پر منعقدہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا جس میں سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی کی صحت یابی اور درازی عمر کے لیے خصوصی طور پر دعا کی گئی رانا غفار طالب نے مزید کہا کہ ملتان آ ج بھی مسلم لیگ ن کا قلعہ ہے نیازی جتنے مرضی جلسے کرلیں ن لیگ کو کوئی فرق نہیں پڑے گا تاہم شدید گرمی سے ستائے ملتانیوں کو بیس مئی کو سیرو تفریح کا موقع ضرور مل جائے گا انہوں نے کہا کہ عمرانی حکومت غلامی منظور مارچ نہیں بلکہ اپنی کرپشن ولوٹ پر پردہ ڈالنے کے لیے جلسے جلوس کررہی ہے جو ن لیگ کی قیادت پر لگائے گئے الزامات تو ساڑھے تین سالوں میں ثابت نہیں کرسکی لیکن چینی،اٹا،گھی،ترقیاتی منصوبوں کی مد میں پی ٹی آئی کے سابق وزراء،مشیروں نے خوب کرپشن ولوٹ مار کی جو منظر عام پر موجودہ حکومت کو لانا چاہیے تاکہ دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے۔