وزیراعظم کی جاسوسی پراسپین کی خفیہ ایجنسی کی سربراہ برطرف
www.bbcnewshd.com نے Wednesday، 11 May 2022 کو شائع کیا.
میڈرڈ: وزیراعظم اوردیگررہنماؤں کی جاسوسی کرنے پراسپین کی خفیہ ایجنسی کی سربراہ کو برطرف کردیا گیا۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق ہسپانوی حکومت نے وزیراعظم، وزرا اوردیگرسیاسی رہنماؤں کے فون ٹیپ کرنے پرخفیہ ایجنسی کی خاتون سربراہ پازایسٹین کو برطرف کردیا۔اسپین کی خفیہ ایجنسی نیشنل انٹیلی جنس سینٹر (سی این آئی) پر اسرائیلی کمپنی کے جاسوسی سوفٹ وئیر پیگاسس کے ذریعے وزیراعظم، وزیردفاع اور دیگر سیاستدانوں کے فون کی جاسوسی کا الزام ہے۔گزشتہ ماہ کینیڈا میں قائم انٹرنیٹ اور سائبر سکیورٹی کے نگران ادارے سٹیزن لیب نے انکشاف کیا تھا کہ کاتالونیہ کے 60 علیحدگی پسند رہنماؤں، ان کے خاندان کے افراد کے علاوہ ہسپانوی حکومت نے پیگاسس کو وزیراعظم اور وزیردفاع کے فونز کی جاسوسی کے لئے استعمال کرنے کا انکشاف کیا تھا۔
ٹیگز:-








































Visit Today : 26
Visit Yesterday : 558
This Month : 6019
This Year : 69738
Total Visit : 174726
Hits Today : 261
Total Hits : 973250
Who's Online : 7























