عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے وزیراعظم کے ساتھ عمرے پر جانے سے انکار کردیا
پشاور: شہباز شریف حکومت کی اتحادی جماعت عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے ان کے ساتھ عمرے پر جانے سے انکار کردیا۔ اے این پی کے پارلیمانی لیڈر امیر حیدر ہوتی نے اپنے ایک بیان میں کہا “عوامی نیشنل پارٹی نے وزیراعظم کے ساتھ سرکاری عمرے پر جانے سے معذرت کرلی ہے۔ وزیراعظم کے مشکور ہیں کہ انہوں نے عمرہ کی ادائیگی کی دعوت دی،وزیراعظم کی جانب سے قومی یکجہتی کے طور پر دورہ سعودی عرب کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،سرکاری سطح پر عمرہ کی ادائیگی ہماری روایت نہیں ۔ انہوں نے مزید کہا “دینی فریضے کی ادائیگی انفرادی عمل ہے، پہلے بھی ادا کئے ہیں اور ادا کرتے رہیں گے،وزیراعظم شہبازشریف کے مشکور ہیں لیکن سرکاری طور پر عمرہ کی ادائیگی کیلئے نہیں جائیں گے،امید ہے نئی حکومت اسی طرح قومی یکجہتی کو برقرار رکھتے ہوئے تمام سیاسی لیڈرشپ کو اعتماد میں لے گی ۔”







































Visit Today : 99
Visit Yesterday : 558
This Month : 6092
This Year : 69811
Total Visit : 174799
Hits Today : 2134
Total Hits : 975123
Who's Online : 9























