موجودہ حکمران اپنے ساتھ مہنگائی کی جان لیوا لہر لائے ہیں ، حکمران سرائیکی صوبے کے قیام کو عمل میں لائیں، ورنہ لانگ مارچ، احتجاجی مظاہرے، دھرنے دیں گے : حانیہ خان
ملتان ( صفدربخاری سے) موجودہ حکمران اپنے ساتھ مہنگائی کی جان لیوا لہر لائے ہیں۔ سرائیکی صوبے کے قیام اور مہنگائی کنٹرول ہونے تک خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ حکمران سرائیکی صوبے کے قیام کو عمل میں لائیں، ورنہ لانگ مارچ، احتجاجی مظاہرے، دھرنے دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار چیف کوآرڈی نیٹر سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی شعبہ خواتین حانیہ خان نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں کی طرح موجودہ حکمران بھی بر سر اقتدار آنے کے بعد صوبے کیلئے سنجیدہ نہیں رہے۔ جب یہ اقتدار میں نہیں تھے تو (ن) لیگ کے لیڈروں کے بیانات ریکارڈ کا حصہ ہیں کہ تحریک انصاف صوبے کا بل لے آئے ہم حمایت کریں گے مگر اب وہ کیوں خاموش ہیں؟ سرائیکی خطہ مہنگائی سے سب سے زیادہ متاثر ہوتا چلا آرہا ہے لیکن نہ سابق حکمرانوں کو اس بات کی پرواہ تھی نہ موجودہ حکمرانوں کو ہے۔ مہنگائی نے غریبوں کی کمر توڑ دی ہے آئے روز بجلی، پٹرولیم مصنوعات و اشیاء خوردونوش کے نرخوں میں اضافہ نے غریبوں اور سفید پوش طبقہ کیلئے بہت مسائل پیدا کر دئیے ہیں۔ موجودہ حکمران ملک میں دودھ کی نہریں بہانے کے نظریے سے اقتدار میں آئے لیکن اپنے ساتھ جان لیوا مہنگائی کی لہر لائے ہیں۔ حانیہ خان نے کہا کہ سرائیکی تحریک میں خواتین کا حصہ بھی شامل ہے اور وسیب کے تمام لوگ سرائیکی وسیب کے لوگ عرصہ 50 سال سے صوبے کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں، ضروری ہے کہ صوبے کا قیام عمل میں لایا جائے، وفاق پاکستان متوازن ہونے کے ساتھ مضبوط ہوگا اور سینیٹ میں بھی اس خطے کو حصہ ملے گا، چھوٹے صوبوں کا احساس محرومی ختم ہوگا اور وسیب کے کروڑوں افراد کی نفرت محبت میں بدل جائے گی۔








































Visit Today : 134
Visit Yesterday : 558
This Month : 6127
This Year : 69846
Total Visit : 174834
Hits Today : 3103
Total Hits : 976093
Who's Online : 9























