لاہور ہائیکورٹ کی مریم نواز کی عمرے پر جانے کی درخواست کی سماعت سے پھر معذرت
www.bbcnewshd.com نے Tuesday، 26 April 2022 کو شائع کیا.
لاہور: لاہور ہائی کورٹ کے بنچ نے ن لیگ کی رہنما مریم نواز کی عمرے پر جانے کی درخواست پر سماعت سے پھر معذرت کرلی۔جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں لاہور ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے مریم نواز کی عمرے پر جانے کیلئے پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر سماعت کی۔نیب پراسکیوٹر فیصل بخاری نے مریم نواز کے پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کیخلاف سپریم کورٹ میں کیس اور نیب حملہ کیس بھی زیر التوا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان مقدمات میں ملوث مریم نواز کے علاوہ تمام ملزمان بیرون ملک فرار ہو چکے ہیں، مریم نواز کی ضمانت منسوخی کیلئے سپریم کورٹ میں اپیل دائر ہے، لہذا ان کی درخواست مسترد کی جائے۔جسٹس فاروق حیدر نے کیس کی سماعت سے معذرت کرلی جس پر عدالت نے کیس کی فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی۔
ٹیگز:-







































Visit Today : 99
Visit Yesterday : 558
This Month : 6092
This Year : 69811
Total Visit : 174799
Hits Today : 2098
Total Hits : 975087
Who's Online : 8























