پیٹرول پر صرف غریبوں کو سبسڈی دیں گے سب کو نہیں، وزیر خزانہ
اسلام آباد: آئی ایم ایف پروگرام بحالی سے متعلق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارہ چاہتا ہے ہم پٹرول اور ڈیزل پر سبسڈی ختم کریں۔ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نےتایا کہ آئی ایم ایف کا پروگرام بحال کروانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف وفد آرہا ہے، کل سے تکنیکی معاملات پر بات چیت شروع ہوجائے گی۔مفتاح اسماعیل نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق وضاحت دی کہ آئی ایم ایف چاہتا ہے کہ ہم پیٹرول اور ڈیزل پر سبسڈی ختم کردیں مگر آئی ایم ایف سے وعدہ نہیں کیا کہ پیٹرول کی کتنی قیمت بڑھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ غریب افراد کو پٹرول پر ٹارگٹ سبسڈی دینی ہوگی لیکن پوری قوم کو سبسڈی نہیں دے سکتے لیکن فی الحال پیٹرول کی قیمتوں میں فوری رد و بدل کا کوئی ارادہ نہیں۔پروگرام کے دوران وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ڈالر کی قیمت پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔








































Visit Today : 134
Visit Yesterday : 558
This Month : 6127
This Year : 69846
Total Visit : 174834
Hits Today : 3106
Total Hits : 976095
Who's Online : 9























